عامر لیاقت کونسے ملک جانا چاہتے تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عامر لیاقت کونسے ملک جانا چاہتے تھے؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا۔۔ تحریک انصاف کے ایم این اے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ روز قبل ایک ویڈیو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے۔عامر لیاقت ملک چھوڑ کر ہالینڈ جانا چاہتے تھے۔ہالینڈ کے لیے انہوں نے پاسپورٹ بھی جمع کروا رکھا تھا ۔

 

عامر لیاقت کے قریبی دوست اسلم رحمان نےبتایا کہ عامر لیاقت ہالینڈ میں دینی تعلیم دینا چاہتے تھے۔عامر لیاقت نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز سے پریشان تھے ،اس کے علاوہ عامر لیاقت حسین فون پر کہتے تھے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close