نیوٹرل کو بتایا تھا، پیٹرول 270 کا ہونے جا رہا ہے، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول 270 کا ہونے جا رہا ہے، نیوٹرل کو بتایا تھا، سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائیگی ، یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے، ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، آصف زرداری کو جیل میں بھیجنے والا نوازشریف تھا، ان کے 10سالوں میں قرضے چڑھے، حکومت نے ایف آئی اے، نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا، یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے، ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے پورا زور لگا کر مہنگائی کو روکا،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، شوکت ترین نے بھی نیوٹرل کو آگاہ کیا تھا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر ہونے جا رہا ہے، یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے، ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا، یہ بجٹ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ چلے گا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چوہدری مدثر رضا ایڈووکیٹ نے کی جب کہ دیگر وکلا بھی شامل موجود تھے۔ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں جلد عام انتخابات ہوں، الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رضا نے کہا کہ عمران خان کے میاں چنوں بار سے خطاب کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بلے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close