چھٹیاں کینسل، سپریم کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات میں بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(پی این آئی)پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی معمول کے مطابق کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 جون سے شروع ہونے والی تعطیلات کے دوران بھی عدالت اور برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق فرائض سرانجام دیں گی تاکہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

 

بیان کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں سے ایک ہزار 182 گزشتہ چاہ ماہ کے دوران نمٹائے گئے ہیں۔جبکہ رواں سال 10 جون تک 568 کیسز نمٹائے گئے ہیں جس کے بعد زیر التوا کیسز میں سے 385 کم ہو گئے۔موسم گرما کے دوران کام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، جن میں سے ایک عدالت عظمیٰ، ایک کراچی برانچ رجسٹری اور دو لارج بینچز ہیں۔بیان کے مطابق رواں سال میں موسم گرما کے دوران سپریم کورٹ اسی روٹین کے تحت فرائض سرانجام دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close