پیپلزپارٹی سے مقابلہ، تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف)ایک ہو گئیں، بڑاسیاسی اتحاد

کراچی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور جمعیت علمائے اسلام(ف)نے سندھ کے لوکل باڈی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کیخلاف سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے درمیان شکار پور اور جیکب آباد کی متعدد یونین کونسلز میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔

 

واضح رہے کہ جے یو آئی( ف)وفاق میں مخلوط حکومت کی ا تحادی ہے جس میں پیپلز پارٹی دوسری بڑی جماعت ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی (ف)پاکستان تحریک انصاف کی حریف ہے اور اب دونوں نے سندھ میں لوکل باڈی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔سندھ میں پہلے فیز کے لوکل باڈی الیکشن 26جون کو ہوں گے جس کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف )کے مقامی قائدین نے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جے یو آئی (ف)نے سندھ میں لوکل باڈیز الیکشن کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان پہلے سے ہی کر رکھا ہے اور 18جون کو سکھر ریلی سے قائد جمعیت علماءاسلام (ف)مولانا فضل الرحمان خود خطاب کریں گے ۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے 14اضلاع سے 946امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیےگئے اعدادو شمار کے مطابق کشمور کندھ کوٹ سے 96،قمبر شداد کوٹ سے 70،جیکب آباد سے 135، شکار پور سے 94اور لاڑکانہ سے 11امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ میر پور خاص اور عمر کوٹ سے 65، 65امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔حکومت نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پہلے ہی رینجرز کو سونپنے کے حکم دے دیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں