پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟ تحریک انصاف نے واضح اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکرنا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔

 

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ بشارت یا محمود الرشید کی حمایت سے متعلق سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے میاں محمود الرشید کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close