پنجاب حکومت حمزہ شہباز نہیں بلکہ کون چلا رہا ہے؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بڑابیان دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں بجٹ کیا پیش کرنا ہے، کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار ن لیگ کے رویئے پر ہے،کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت پٹرول ،گیس کی قیمتیں مزیدبڑھانےجارہی ہے،حکومتی اقدام کاایوان میں پوسٹ مارٹم کریں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں،

چودھری شجاعت سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا، پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے، حمزہ شہباز نہیں، صوبہ پولیس چلا رہی ہے، جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا؟۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، اس حوالے سے خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے مزہد کہا کہ اپوزیشن لیڈرکافیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کرے گی ،اپوزیشن لیڈر کیساتھ 2ڈپٹی اپوزیشن لیڈرہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں