اسلام آ باد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر ایک جعلی ٹویٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت کی تعریف کر رہے ہیں۔ جسے شہباز شریف کے فوکل پرسن نے جعلی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق کارکردگی سے زیادہ اکثروبیشترمتنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا میں ان رہنے کے لیے متحرک رہتی ہیں۔
لیکن پاکستانی سوشل میڈیا پرکنگنا کی نئی فلم دھاکڑ سے زیادہ ان کی انسٹاگرام سٹوریز سے شیئر کیے جانے والے ایک سکرین شاٹ کو توجہ مل رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس سکرین شاٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے۔لیکن مختلف حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اتنی فرصت ہے وہ بھارتی اداکارہ کی
پرفارمنس دیکھ کر پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتعریفی کلمات بھی کہیں؟۔ٹوئٹرکی جانب سے شہباز شریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ صارفین کو چونکانے کا باعث تو بنا ہی لیکن مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹویٹ نے کروادی کہ کنگنا کے سکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں