عمران خان کی سیاست میں پھر سوئنگ، حکومت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی نے میاں محمود رشید کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرکا نام فائنل کرلیا جبکہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بھی مان لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میاں محمود الرشیدکو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔خیال رہے کہ میاں محمود الرشید اس سے قبل ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں بھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close