سوات، مرغزار کے جنگل کی آگ آبادی کی طرف بڑھنے لگی، ریسکیو اہلکاروں نے کوششیں تیز کر دیں

سوات (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مرغزار کے جنگلات میں گزشتہ روز سے لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ تیزی سے آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ںریسکیو عملے کے مطابق مرغزار کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں ریسکیو کے علاوہ سول ڈیفنس، پولیس، پاک فوج کے جوان اور مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔آگ پھیلنے کے بعد مقامی مساجد میں بھی اعلانات کئے گئے ہیں اور شہریوں سے آگ بجھانے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر ٹینڈر اور ریسکیو کی نئی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close