شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شاہزیب امتیاز نے جان وطن پر قربان کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں جرأت مندی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 25 سالہ شہید سپاہی شاہزیب امتیاز کوٹلی ستیاں کے رہائشی تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close