کراچی سے پشاور جانے والا نجی ائر لائن کا طیارہ آندھی میں پھنس گیا، حادثے سے بال بال بچانے میں پائلٹ کامیاب

کراچی (پی این آئی) کراچی سے پشاور جانے والی نجی ائر لائن کی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے ہوا کے جھکڑوں میں پھنس گئی۔ بہت تیز ہوا کے باعث پرواز کے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مسافروں کی ایک دوسرے کو تسلیاں دینے میں مصروف رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ فضا میں کئی چکر لگانے کے بعد بحفاظت لینڈ ہونے میں کامیاب رہا۔ اس حوالے سے نجی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم خراب ہونے کے باعث پرواز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم پشاور اور کراچی کے درمیان پروازیں نارمل چل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور واقعے میں لاہور سے دبئی جانے والی پرواز سے ٹیک آف کے بعد پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے جہاز بحفاظت اتارلیا….

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close