موبائل فون بیلنس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 3.5فیصد اضافے کی تجویز، موبائل صارفین کیلئے بُری خبر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) بجٹ 2022-23ءمیں موبائل فون بیلنس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 3.5فیصد اضافے کی تجویز آگئی ۔حکومت کی طرف سے ٹیلی کام سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 16فیصد سے بڑھا کر 19.5فیصد کر دی ہے۔ وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے رواں سال ٹیلی کام سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت کی طرف سے ٹیلی کام سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایک فیصد کم کی گئی تھی۔ اس سے قبل یہ ڈیوٹی 17فیصد تھی جو مالی سال 2021-22ءمیں 16فیصد کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close