ٹرین میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان کیا کرتے رہے؟ مزید ہوشربا انکشافات

کراچی(نیوزڈیسک)بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نےگرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ملزمان کے موبائل فونز اور ویڈیو برآمدکرنی ہیں، ملزمان کے یونیفارم بھی برآمدکرنے ہیں۔

عدالت نےگرفتار 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی، ٹرین عملے کےگرفتار ملزمان میں محمد زاہد ،عاقب منیر ، ذوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سےکراچی آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے، متاثرہ خاتون عدالت میں دو ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close