کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے
جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت منگل تک پاکستان لائی جائے گی۔سات جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔ڈاکٹر سکندر میندھرو 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں