لاہور (پی این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کے کزن صغیر اعوان کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ ملک مقصود کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر جانے والے ملک مقصود کے کزن صغیراعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گِل کی اپنی کوئی زبان نہیں، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی ہیں۔ صغیر اعوان نے کہا کہ ملک مقصود اپنے کزن کے پاس رہتا تھا، پہلی بار اسے دل کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس گئے۔ ملک مقصود کے کزن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک مقصود غریب آدمی تھا، اس کے بچوں کے پاس راشن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کا دبئی میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی میت کو لاہور لایا گیا تھا اور مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں