مہنگائی میں کتنا اضافہ ہو گا؟ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا کہ جیسے جیسے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی تو مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا، رواں سال مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے میں شرح نمو چھ فیصد بتائی گئی ہے، 90 کی دہائی سے اب تک چھ فیصد شرح نمو صرف ہمارے دور میں ہوئی، مینوفیکچرنگ میں ہماری ترقی کی شرح 10.4 فیصد تھی ۔ موجودہ حکومت شرح نمو پانچ فیصد دکھانا چاہتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔شوکت ترین کے مطابق حکومت نے شرح سود پر اعداد و شمار بے وقوف بنانے والے دیے ہیں، یہ اپنے نمبرز تک میں غلط معلومات دے رہے ہوتے ہیں، وزیر خزانہ اگر کھڑا ہو کر غلط نمبر دے گا تو کون ان پر یقین کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close