اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے اتحادی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا مالی سال 2022-23 کا بجٹ مسترد کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا ہم امپورٹڈ حکومت کے پیش کردہ اس عوام دشمن اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ بجٹ افراط زر ساڑھے 11 فیصد اور اقتصادی ترقی کی شرح پانچ فیصد کے بارے میں غیر حقیقی مفروضوں پر مبنی ہے۔
آج کا سوشل پراگریس انڈیکس (ایس پی آئی)) بتاتا ہے کہ مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوگی جو ایک طرف عام آدمی کو تباہ کر دے گی تو دوسری طرف بلند شرحِ سود کی وجہ سے معاشی ترقی رک جائے گی۔نہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تمام ترقی پسند ٹیکس اصلاحات اور غریبوں کے فائدے کے پروگرام جیسے کہ صحت کارڈ اور کامیاب پاکستان کو بند کردیا گیا ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین حد تک پرانا پاکستان بجٹ ہے جو قوم کے لیے مزید بوجھ اور مصائب پیدا کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں