لاہور(پی این آئی)مرحوم رکن اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ آج سے عدت میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماءاور میزبان مرحوم عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے تنقیدکرنے والوں کو جواب دیے۔
جن میں سے ایک تنقید کرنے والے صارف نے لکھا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کہ جہاں مہر کا حکم ہے وہیں عدت کا حکم بھی ہے یہی منہ کھول کے نامحرم کو انٹرویو نہیں دیا جاتا محترمہ۔خیال رہے کہ ایک اور تنقید پر دانیہ نے کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو، عامر بھی سن کر روتے تھے، میں بھی رو لوں گی، اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں