عامر لیاقت کی نماز جنازہ اداکر دی گئی، دانیہ ملک کو کیا ہوا؟ ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا

کراچی (پی این آئی)رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔ اس موقع پر ان کی تیسری اہلیہ کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک اپنے شوہر کے آخری دیدار کیلئے کراچی پہنچی تھیں۔

 

وہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر عامر لیاقت کا آخری دیدار کرنے پہنچیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دانیہ ملک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close