بجٹ 2022-23میں تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے بجٹ 2022-23 میں تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کی موجود حد 12 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہمارے معاشرے میں تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ معاشی مسائل میں جکڑا ہواہے مگر اس کے باوجد اسی طبقے پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بھی ڈالا گیا ۔

 

لیکن ہماری حکومت نے تنخواہ دار طبقے کی معاشی پریشانیوں کے ازالے کیلئے چھوٹ کی موجودہ حد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ کرنے کی تجویز دی ہے ، اس سے تنخواہ دار لوگوں کو فائدہ ہو گا جس سے ایک مثبت معاشی سائیکل پید ا ہو گا ، اور یہ رقم کاروبار میں اضافے کا سبب بنے گی ، مزید برآں اس سے تنخواہ دار کی ڈسپوزایبل انکم میں اضافہ ہوگا اور امستقبل میں زیادہ ٹیکس محصولات کے ذریعے قومی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close