کراچی(پی این آئی)پولیس نے گزشتہ روز انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم تک ان کی تدفین رکوانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس کا مؤقف ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے ان کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری ہے جبکہ عامر لیاقت کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم سے انکاری ہیں۔ پولیس نے عامر لیاقت کی میت کے حوالے سے بریگیڈ تھانے میں روزنامچہ درج کر لیا ہے جس میں سرد خانے کو عامر لیاقت کی میت بریگیڈ تھانے کے عملے کے حوالےکرنے کا کہا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بریگیڈ تھانے کے عملے کے علاوہ عامر لیاقت کی میت کسی اور کے حوالے نہ کی جائے، اگر میت کسی اور کو دی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں