آخری دیدار ہوتے ہی ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے عامر لیاقت کی بیٹی کی اپنے والد سےآخری ملاقات ،ہر آنکھ اشکبار

اسلام(پی این آئی)آخری دیدار ہوتے ہی ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے،عامر لیاقت کی بیٹی کی اپنے والد سےآخری ملاقات ،ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت انتقا ل کی خبر کے بعد ان کے بیٹی اپنے باپ کے دیدار کیلئےپہنچی اور والد مردہ حالت میں دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں جس کے باعث وہاں موجودہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔ واضح رہے کہ جناح اسپتال کی ڈاکٹر شنیلا نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی

اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر شنیلا نے بتایا کہ عامر لیاقت کا بیٹا ملک سے باہر ہے اور بیٹے کےآنے کے بعد فیملی پوسٹ مارٹم کروانے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے3رکنی بورڈ قائم کیا گیا ہے پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کی سربراہی میں بورڈ پوسٹ مارٹم کرے گا۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بورڈ میں 2 میل میڈیکو لیگل افسران بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکی فیملی سے

بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ، دو بیوں کو چھوڑ چکے جبکہ تیسری بیوی نے خلع دائر کی ہوئی ہے تاہم عامر لیاقت کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پرموجود ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں