لودھراں (پی این آئی) معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کیلیے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیا شاہ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے میری صلح کی بات ہوچکی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیا شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے،
جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔ دانیا شاہ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کر رہی ہوں لیکن میں تو دعا کر رہی ہوں کہ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں