اسلام آباد (پی این آئی) عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان کردیا گیا- عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی، ے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا بیان- تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم پی اے جمال صدیقی نے بتادیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔جمال صدیقی نے کہا کہ عامر لیاقت کی نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب ہوگی، عامر لیاقت مرحوم کا بیٹا کل صبح 11 بجے کراچی پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں