کراچی (پی این آئی) عامر لیاقت سے متعلق ٹوئٹ پرپی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو تنقید کا سامنا- علی زیدی بھائی صاحب، تعزیت کرنے کے اخلاقی طریقے موجود ہیں۔ جو انداز آپ نے اختیار کیا وہ بے موقع اور انتہائی غیرمہذب ہے، علی زیدی کا ٹویٹ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کو عامر لیاقت حسین کی موت پر کیے جانے والے تبصرے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔علی زیدی نے عامر لیاقت حسین کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایک انتہائی ذہین انسان جو غلط راستے پر چل نکلا اور اپنی جان گنوا بیٹھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے سبق ہے کہ ذہانت اور ٹیلنٹ ہی کافی نہیں، بلکہ اللّٰہ کی دی ہوئی ان نعمتوں کو استعمال کرنے کا سلیقہ بھی آنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اللّٰہ ان کے گناہوں کو معاف کرے۔اس حوالے سے سینئر سیاستدان رضا ہارون نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی زیدی بھائی صاحب، تعزیت کرنے کے اخلاقی طریقے موجود ہیں۔ جو انداز آپ نے اختیار کیا وہ بے موقع اور انتہائی غیرمہذب ہے۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ہر موقع پر سیاسی بیان بازی مناسب نہیں۔صحیح اور غلط کا فیصلہ خدارا اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
علی زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ مؤدبانہ گزارش ہے بھائی جان، اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنا رحم اور کرم فرمائے۔ ایک صارف نے علی زیدی کے الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس زیدی میرے بھائی تم خود ہی فیصلے کرنے بیٹھ گئے، وہ چلا گیا ہے اس کے لیے دعائے مغفرت کرو اس بغض سے اپنی آخرت خراب نہ کرو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں