عامر لیاقت نے موت سے قبل اپنے سیکرٹری کے ذریعے دانیا ملک کو کیا پیغام پہنچایا؟ دانیا نے خود ہی بتا دیا

لودھراں (پی این آئی)رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت کے سیکرٹری نے صلح کا پیغام بھیجا تھا۔انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔

 

‘دانیہ نے مزید لکھا کہ ’آج مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے شوہر عامر لیاقت وفات پاچکے ہیں ، اس خبر نے مجھ پر غم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔‘دانیہ نے مزید لکھا کہ ’کچھ دن پہلے عامر کے پرسنل سیکرٹری کی طرف سے مجھے صلح کی دعوت دی گئی جس پر میں نے ان کی بات مانتے ہوئے مزید پیشی لے لی، مجھے بہت افسوس ہے کہ آج وہ مجھے بیوہ بناکر چلا گیا، اللہ میرے شوہر کے درجات بلند فرمائے۔‘خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت گزشتہ شب اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال بھجوادی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔

 

ایس ایس پی ایسٹ نے عامر لیاقت حسین کےگھر کا معائنہ کیا اور فرانزک عملے سمیت دیگر تحقیقاتی حکام نے شواہد جمع کرلیے۔عامر لیاقت دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، وہ وزیر مملکت برائےمذہبی اموربھی رہے ۔عامر لیاقت کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں