ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کا سن کر عمران خان کا کیا ردِعمل تھا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے، ان کی وفات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔عامر لیاقت گزشتہ شب اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال بھجوادی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان نے ٹوئٹر پر عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔‘خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں