کمرے میں کیا ہوا؟ بالآخرعامر لیاقت کے موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی اور ان کے رشتہ دار مرحوم کے گھر پہنچ گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کی بھی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

 

انویسٹی گیشن ٹیم ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد روانہ ہو چکی ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی کچھ دیر قبل موت واقع ہو چکی ہے اور اس بات کی تصدیق چھیپا فاونڈیشن ،پولیس اور ہسپتال عملہ بھی کر چکاہے ،مرحوم کے ملازم کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی طبیعت رات سے ٹھیک نہیں تھی جبکہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرحوم کی موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بڑھنے سے ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close