میں ہمیشہ کیلئے چلا جائوں گا اور واپس نہیں آئوں گا، عامر لیاقت نے چند ہفتے قبل ہی اپنی موت کی پیشنگوئی کر دی تھی؟ مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاتھا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا تھا ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ جائوں گا لیکشن واپس کبھی نہ آئوںگا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا ملک کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close