ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

کراچی (پی این آئی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، ان کے ملازم جاوید نے موت کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔ ان کے ملازم جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے،

اس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ عامر لیاقت کے ذاتی ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ شب عامر لیاقت نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس پر انہیں ڈاکٹر کے چلنے کا کہا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ ڈاکٹر بعامر لیاقت حسین کو ان کے اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد میں عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close