لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ایسے معاملات پر عدالتوں کو فیصلہ نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے معاملات میں کچھ نہیں کر سکتے۔
درخواست گزار نے لیسکو اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہر میں 12 بارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لیسکو چیف اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، عدالت لیسکو چیف سمیت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں