کے الیکڑک کا لوڈشیڈنگ کے عذاب کا نیا پلان، مستثنی علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز

کراچی (آئی این پی ) کراچی الیکڑک کی جانب سے شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ مستثنی علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بڑھتی طلب اور گرمی کے پیش نظر کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ترجمان کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں مستثنی علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنے علاقے میں لوڈشیڈنگ یا بجلی سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات کیلئے آپ درج ذیل لنک کے ذریعے کے الیکٹرک کسٹمر سروس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close