اسلام آباد(آئی این پی ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کے روز کی چھٹی کی بحالی اور ملازمین کے اوقات کارکے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ بدھ کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کے روز کی چھٹی کی بحالی اور ملازمین کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں ہفتے کے روز کی چھٹی کو بھی بحال کر دیا گیا ہے ۔
سیکشن آفیسر حکومت پاکستان محمد عثمان منور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سرکاری اداروں میں اوقات کار کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق ہفتے میں سات دن میں سے پانچ دن دفاتر کھلے گے دو روز کی چھٹی ہو گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہفتے کے روز کی چھٹی بھی بحال کر دی گئی ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق سرکاری اداروں کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 4 بجے تک ، جمعہ کے روز ان اوقات میں دو گھنٹے کا وقفہ نمازہوگا جب کہ اوقات کار آٹھ سے چار بجے ہی رہیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں