فیصل آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی آج 9جون جمعرات کو ستر برس کے ہو جائیں گے۔سیّد یوسف رضا گیلانی9جون 1952ء کو جنوبی پنجاب کے معروف سیاسی و مذہبی پیر گھرانے میں پیدا ہوئے۔ملتان کا گیلانی خاندان گزشتہ کئی برسوں سے میدان سیاست میں فعال کردار ادا کررہا ہے ملتان کی درگاہ حضرت موسیٰ پاک کا گدی نشین ہونے کی بناء پر ان کا خاندان مریدین یا روحانی پیروکاروں کا بھی وسیع حلقہ رکھتا ہے۔
سیّد یوسف رضا گیلانی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس کا عنوان ’’چاہ یوسف سے صدا‘‘ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں