عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوجائیں؟ شوکت ترین بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرخزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین نیاسٹیبلشمنٹ سے متعلق عائد الزامات کی تردید کردی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوجائیں، مجھ سے منسوب شاہین صہبائی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی نے عمران خان کو چھوڑنے کا نہیں کہا۔

 

واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو شاہین صہبائی نے مجھ سے منسوب کی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کو چھوڑ کر شہبازشریف کی حکومت میں شامل ہوجائیں۔ دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے متعلق سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ذاتی مفادات کیلئے ادارے اور قیادت پر الزامات سفید جھوٹ اور قابل مذمت ہے، ادارے کیخلاف بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے، ادارہ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close