لمز یونیورسٹی کا طالبعلم ، فوڈ پانڈا کا منیجر وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا، افسوسناک تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دیہاڑے لمز یونیورسٹی کا طالبعلم نوجوان قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قاسم نامی اعوان نوجوان جو لمز یونیورسٹی کا طالبعلم تھا اور فوڈ پانڈا میں بطور منیجر کام کرتا تھا وفاقی دارالحکومت میں واقع ایف نائن پارک کے جنگل ایریا میں ڈکیٹی کے دوران مزاحمت کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔

 

نوجوان لاہور سے اسلا آباد آیا تھا تاہم جنگل میں دوران ڈکیٹی دو ملزمان نے قاسم کو گولی مار دی جو قاسم کے گردوں جو متاثر کرتی ہوئی کمر سے نکل گئی۔پولیس فوری پہنچی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔ٹیم میں اعلیٰ پولیس افسران شامل ہیں۔سی ڈی اے کئی سالوں سے جنگل کے ایریامیں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہ کر سکا۔بتایا جارہا ہے کہ قاسم اپنے سوگواران میں بیمار والد، والدہ اور دو بہنوں کو چھوڑ گیا ہے۔شہریوں کی جانب سے قاسم کے والدین اور بہنوں کو انصاف دلوانےاور قاتلوں کو
قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close