سرکاری ملازمین کیلئے اب تک کی بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ہےکہ وفاقی حکومت نے ہفتےکی چھٹی بحال کردی ہے۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتے کے روز سرکاری دفاتر میں چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیر تا جمعہ دفتری اوقات کار صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

 

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر میں دوپہر 1 سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں ساڑھے 12 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانےکے بعد پہلے دن ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چھٹی کرنےکا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں