عدالت نے دعازہرا کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ سنادیا ۔دعا زہرا کو لاہور ہائی کورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ظہیر احمد کیخلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلا ت کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے کیس کو واپس لاہور ہا ئی کورٹ میں بھیج دیا۔یاد رہے کہ کئی دنوں کی مشقت کے بعد

پولیس دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی تھی انھیں بازیاب کرنے کے بعد کراچی لے جایا گیا جہاں اب ہائی کورٹ نے دوبارہ کیس لاہور میں منتقل کر دیا ہے، دعا زہرا کو لاہور ہائی کورٹ پیش کرنے کا حکم ظہیر احمد کے خلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی اور دعا زہرہ کے والدین کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے دعا کا میڈیکل بھی کروایا تھا۔ یاد رہے کے عدالت میں پیشی کے بعد دعا زہرہ نے گھر والوں کے ساتھ جانے کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close