مفتاح یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور ہمیں یہ کام کرنا ہو گا ، وزیراعظم نے بزنس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ کو ٹوک دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہبازشریف نےبزنس کانفرنس کےدوران گفتگو کرنے پر مفتاح اسماعیل کو ٹوک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بزنس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خرم دستگیر سے گفتگو کررہے تھے کہ اس موقع پر وزیراعظم شہبا زشریف نے مفتاح اسماعیل کو ٹوک دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘مفتاح یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اورہمیں اسے کرنا ہوگا۔

واضح رہے وزیراعظم کی جانب سے مخاطب کیے جانے پرمفتاح اسماعیل نے ہاتھ اٹھا کرجواب دیا اور ہدف حاصل کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے،غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا،ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی، 90کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی کرنسی سے بہتر تھی،

پالیسیوں میں تسلسل کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے، ہم نے بڑے سخت فیصلے کیے ہیں جو آسان نہیں تھے۔اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تاجروں اور ماہرین کی خدمات قابل ستائش ہیں، حکومت دی گئی اچھی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، کانفرنس میں دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کانفرنس میں دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجروں اور ماہرین کی خدمات قابل ستائش ہیں،

نوے کی دہائی میں پاکستانی روپے کی قدر بھارتی روپے سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی، معاشی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑا ہوا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی دیہاتوں پر مشتمل ہے، حکومت کو دی گئی تجاوز پر عملدرآمد کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close