گاڑی واپس کرو یا پیٹرول الاؤنس چھوڑ دو، شہبا زشریف کا سینئر افسروں کو حکم، کس کو کتنے ہزار کا پیٹرول ملتا ہے؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا پھر پیٹرول الانس واپس لینے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو پیٹرول الاؤنس کے ساتھ گاڑیوں کے استعمال پر اظہارِ برہمی کیا،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو پیٹرول الانس مل رہا ہے تو گاڑیاں کیوں استعمال ہو رہی ہیں،

وزیراعظم نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا الانس واپس لیا جائے جبکہ اس سلسلے میں سیکریٹری کابینہ کو ہدایات بھی جاری کردیں،اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گریڈ 20کے افسران کو 60ہزار، گریڈ 21کے افسران 75ہزار کا پیٹرول الاؤنس ملتا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 22کے افسر کو 90ہزار روپے پیٹرول الاؤنس ملتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں