دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ، والدکا بیٹی کی عمر سے متعلق رپورٹ پر مؤقف سامنے آ گیا

کراچی (آئی این پی )کراچی سے لاپتا ہوکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سیکرٹری صحت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ والدین کی موجودگی میں دوبارہ میڈیکل کرایا جائے اور دعا زہرا کی عمرکی تصدیق کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ جعلی میڈیکل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور جعلی میڈیکل رپورٹ کو فوری منسوخ کیا جائے۔والد دعا زہرا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں، دعا زہرا کی تاریخ پیدائش 27 اپریل 2008 ہے، ہمیں دعا زہرا سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی،کیس کے تفتیشی افسر ڈی این اے کرانے سے بھی کترا رہے ہیں۔خیال رہے کہ کراچی سے لاپتا ہوکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ کل صبح پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے ٹیسٹ کرانیکا حکم دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close