دعا زہرہ کی عمر 18سال نہیں بلکہ کتنی نکلی؟ میڈیکل رپورٹ میں حقیقت سامنے آگئی، پی این آئی کو میڈیکل رپورٹ کی کاپی موصول

کراچی (پی این آئی) دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمر کےتعین کے لیئے سول ہسپتال میں طبی معائنہ کرا لیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر سولہ سے سترہ سال ہے۔ماہر ڈاکٹرز کی جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی 16 سے 17 سال ہے پولیس نے آج صبح سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر سول ہسپتال سے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے میڈیکل کرایا۔

 

ڈاکٹر لاریب گل کی زیر نگرانی ڈاکٹر صبا اور دیگر ڈاکٹرز نے دعا زہرہ کا مکمل طبی معائنہ کیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کا قد 5فٹ 1 انچ اور وزن 35 کلو ہے، مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے سے دعا زہرہ کی عمر کو جانچنے کا عمل مکمل کیا گیا جس کے مطابق دعا کی عمر سولہ سے سترہ سال ہے۔واضح رہے کہ دعا کے والد نے دعویًٰ کیا تھا دعا کی عمر 14 سال ہے اور یہ نا بالغ ہے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے میڈیکل کراکر آٹھ جون کو عدالت طلب کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close