ٹویٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا اکائونٹ معطل کر دیا، وجہ کیا بنی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا عربی اکاؤنٹ معطل ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔ ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل معطل کردیا تھا۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ابوبکر نے اکاؤنٹ معطلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تصدیقی مسئلہ ہے، ٹویٹر کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے لیے آئی ڈی کی ضرورت ہے، اسے جلد ہی فراہم کر دیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ کیا گیا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل معطل کردیا۔گزشتہ روز حکومت پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عربی زبان میں آفیشل ٹوئٹر ہینڈل لانچ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close