لاہور(پی این آئی) منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر کیے جانے والے فیصلے کو تحریری طور پر بھی جاری کردیا گیا ۔اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔منی لانڈرنگ کیس کے تحریری فیصلے میں سلیمان شہباز، ملک مقصود، طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں
۔تحریری فیصلے میں آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس پرعمل درآمد رپورٹ طلب کی گئی ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس نے مفرورملزمان کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کروایا۔پہلے جمع کروائے گئیچالان میں ملزمان کیکوائف درست نہیں تھے، متعلقہ ایس ایچ اوذاتی حیثیت میں پیش ہوکروارنٹس پرعمل درآمدرپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت11 جون تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں