اسلام آباد (پی این آئی)عوام کی اکثریت نے عمران خان کا لانگ مارچ کا آئيڈيا مسترد کردیا اور قومی اسمبلی میں واپس جاکر جدوجہد کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس بات کا انکشا ف انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ یعنی آئی پور کے سروے میں ہوا جس میں 2 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا جب کہ یہ سروے24 مئی سے 3 جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔سروے کے مطابق 60 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ کرنے کے آئیڈیے کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی کے سربراہ کو اسمبلیوں میں آکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا البتہ 23 فیصد پاکستانی لانگ مارچ اور دھرنا دینے کی حمایت کرتے نظرآئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں