بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے تیل کی قیمت بڑھی، ن لیگی سینئر لیڈر نے جواز پیش کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی فیصلے ہوں گے، ان کے بقول ہم لٹیرے اور ڈاکو ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے،پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ ہم سخت معاشی فیصلے اس لئے کرتے ہیں تا کہ بہتری آئے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے تیل کی قیمت بڑھی،

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف احتجاج کر کے تباہی کرنا چاہتے تھے، اکتوبر کی تاریخ کا کیا سیاسی بیک گراونڈ ہے؟ مجھے علم نہیں ہے، محمد زبیر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دیے ہیں تو اسپیکر کے پاس چلے جائیں، سخت فیصلے کرنے کے بعد عوام کے پاس جوتے کھانے نہیں جا سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close