اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فوجداری مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کا میرا پکا ارادہ ہے، دل سے سمجھتا ہوں کہ یہ آدمی ملک میں فتنا پھیلا اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، عدالت کا ان کے کیسز سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے،چیلنج کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی والے اب آ کر دکھائیں، یہ کے پی سے آجائیں یا جہلم کے پل سے آ کر دکھائیں، یہ نہیں آ سکتے، ملک جام نہیں ہو گا یہ خود بک ہو جائیں گے ۔
پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 25 مئی کو دارالحکومت پر دھاوا بول کر جرم کیا ہے، جو فوجداری مقدمات میں یہ لوگ ضمانتوں پر ہیں ان پر اپنا موقف رکھیں گے، جب ان کی ضمانتیں منسوخ ہوں گی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کا ان کے کیسز سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس کا احترام کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی ضرورت نہیں۔سیاسی ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ جو کہہ رہے ہیں کہ خودکش حملہ کریں گے وہ ایسا نہیں کریں گے، یہ صرف بھڑکے لگا رہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ اب آ کر دکھائیں، یہ کے پی سے آجائیں یا جہلم کے پل سے آ کر دکھائیں، یہ نہیں آ سکتے، ملک جام نہیں ہو گا یہ خود بک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، مریم نواز شہباز شریف کی بات کو رد نہیں کر سکتی، ان کی بات کو کوئی رد کر سکتا ہے تو وہ پارٹی لیڈر نواز شریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے4 ہفتوں میں جو فیصلے کئے ہیں وہ نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہوجاتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں