اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، پی ٹی آئی کے اہم رکن قومی اسمبلی کی بڑی دھمکی دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملہ کرنے کی دھمکی دیدی۔رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان ہوا تو ملک چلانے والے سن لیں آپ رہیں گے نا آپ کے بچے۔عطا اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا، اس طرح اور بھی ہزاروں خودکش تیار حملہ آور تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں