اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنمانے تحریک انصاف کی جانب سے سماء کے بائیکاٹ کےفیصلے پر پروگرام ادھورا چھوڑ دیا لائیو ٹرانسمیشن سے اٹھ کر چلے گئے ۔تحریک انصاف کے رہنما یاور بخاری کو سماء کے پروگرام کے دوران موبائل پر میسج ملا کہ پارٹی نے سماء سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہوں نے پروگرام چھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سماء کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اس لیے میں شو چھوڑ کر جا رہاہوں ۔
پروگرام میں شریف پی پی رہنما قادر مندو خیل کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہوا کہ آپ نے تقریر کر لی ہے تو اب آپ پروگرام چھوڑ کر رہے ہیں یہ بزدلی ہے آپ لوگ ڈرپوک ہیں جو سوالوں کا سامنا نہیں کر سکتے اور نہ جواب دے سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں