کیا بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا ؟اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہوگیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے ایڈ ہاک الاونس دینا چاہتی ہے جبکہ ایڈہاک الاونس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

اسلام آباد(پی این آئی )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہوگیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے ایڈ ہاک الاونس دینا چاہتی ہے جبکہ ایڈہاک الاونس دینے کیلئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں